“میرے سر اور جسم کے نچلے دھڑ پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ میں صدمے کا شکار ہوں۔ تمام میڈیکل ٹیسٹ کروائے ہیں شکر ہے کہ سب ٹھیک ہے۔ البتہ جس ٹرک سے میری گاڑی کا ایکسیڈینٹ ہوا ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مہربانی فرما کر گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کیا کریں۔ رولز ہم سب کی حفاظت کے لئے ہوتے ہیں“
یہ کہنا ہے بگ باس 14 کی فاتح اور اداکارہ روبینہ دلیک کا جو چند دن پہلے 10 جون کو خطرناک حادثے کا شکار ہوگئیں۔ اداکارہ نے ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی خیریت سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کار میں سفر کررہی تھیں اور ٹرک والے نے ان کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
روبینہ نے ٹوئٹ میں گاڑی کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ’یہ ہمارے ساتھ ہوا، آپ کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، فون میں مصروف ٹریفک سگنلز توڑنے والے احمقوں سے ہوشیار رہیں‘۔