"میری چھوٹی چھوٹی بیٹیاں ہیں وہ پوچھتی تھیں کہ بابا کیا اس سال ہمارے گھر میں قربانی نہیں ہوگی؟ میری آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے"
یہ کہنا ہے معروف کامیڈین ولی شیخ کا جنھیں کراچی کے سماجی کارکن جے ڈی سی نے فون کال سے بلا کر سرپرائز میں خوبصورت سا بچھڑا تحفے میں دیا۔
ظفر عباس کا کہنا ہے کہ یہ صحت مند اور خوبصورت سفید بچھڑا ولی شیخ کو بلڈر عاطف زیدی کی جانب سے دیا گیا جس کی درخواست انھوں نے ولی شیخ کی ڈکیتی کے بعد بنائی جانے والی ویڈیو کے بعد دی تھی۔
ولی شیخ آنکھوں میں آنسو لے کر کہنے لگے کہ میری بات کسی سیاستدان یا اعلیٰ حکام نے نہیں سنی میں سمجھتا تھا آرٹسٹ کی قدر مرنے کے بعد ہی ہوتی ہے لیکن آج احساس ہورہا ہے کہ ہماری بھی پرواہ کرنے والا کوئی ہے ۔
واضح رہے کہ ولی شیخ پچھلے دنوں منڈی جاتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کا شکار ہوئے تھے جس میں ڈکیت ان کے جانور خریدنے کے 85 ہزار لے گئے تھے. ولی شیخ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ پیسے پورے سال محنت سے جمع کیے تھے۔