اپنی شکل ذرا شیشے میں جا کر دیکھو ۔۔ بلاگر کین ڈول نے یوٹیوبر نادر علی کی شکل اور موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، عوام میں غصے کی لہر

image

پاکستانی بلاگر کین ڈول ہمیشہ ہی کسی نہ کسی تنقیدی نقطے کو ابھارتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ کبھی کسی کو اچھا تو کبھی کسی کو ذاتی حد تک بُرا کہہ ڈال دیتے ہیں، اب جیسے علیزے شاہ کے معاملے میں نادر علی کو برا بھلا کہہ ڈالا۔

نادر علی نے نازش جہانگیر کو اپنے شو میں بلایا تو گفتگو اس حد تک آگے بڑھی کہ بات پلاسٹک سرجری تک پہنچی۔ میزبان نادر علی نے اس دوران اداکارہ علیزے شاہ کا ذکر چھیڑ دیا۔ نادر علی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت کیوٹ تھیں اب بری لگنے لگ گئی ہیں، علیزے شاہ اب بہت پتلی دبلی ہو گئی ہیں، ان کا چہرہ بہت پتلا سا ہو گیا ہے۔ وہاں نازش نے علیزے کے لیے کمنٹ کیا کہ علیزے بہت خوبصورت ہوا کرتی تھیں، وہ ایک بار اپنی والدہ کے ساتھ سیٹ پر آئی تھیں، ایسا لگ رہا تھا کہ کوئی گڑیا آ گئی ہو۔ اب ان کی معصومیت ختم ہو گئی ہے، انہوں نے پکی عمر میں ابھی جانا تھا مگر وہ ابھی سے ہی بہت مختلف اور پختہ نظر آنے لگی ہیں۔ شہرت سنبھالنا آسان نہیں ہوتا، شہرت مل جاتی ہے مگر شہرت سنبھال کر رکھنا مشکل ہے۔

اس معاملے میں نادر علی پر کمنٹ کرتے ہوئے بلاگر کین ڈول نے کہا کہ اپنی شکل ذرا شیشے میں جا کر دیکھو بس ایک بار ۔۔ اس پر پبلک نادر علی کے حق میں کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ نادر بالکل ٹھیک ہیں اور وہ بہت اچھے کم از کم کین ڈول کے مقابلے میں تو نہیں ہیں۔ وہ اصلی حقیقت سب کے سامنے رکھتے ہیں۔ مگر کین ڈول ایک بناوٹی انسان ہے ۔۔ آج کل سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے ۔۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts