خواتین مردوں کے پیسے کو دیکھتی ہیں اور پھر ۔۔ شہروز سبزواری نے خواتین سے متعلق ایسا کیا کہہ دیا کہ ان کے بیان پر تنقید کی جانے لگی؟

image

معروف اداکار شہروز سبزواری کے بیان نے پاکستان میں سمندری طوفان سے پہلے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا کردیا، سوشل میڈیا صارفین متنازعہ بیان پر بھڑک اٹھے۔

شہروز سبزواری نے اپنی فلم کے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ’فوشیا میگزین‘ کے شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مرد حضرات سے پیار کرلیتی ہیں جب کہ مرد ایسا نہیں کرتے۔

شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین پہلے مردوں کے پاس موجود بعض چیزوں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ان سے شادی کرتی ہیں، جس کے بعد ہی ان کے ساتھ بہتر تعلقات بناتی ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کر رہے، وہ بعض خواتین کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواتین ایسی نہیں ہوتیں لیکن بعض خواتین گھر اور دولت دیکھ کر مرد سے تعلقات استوار کرکے شادی کرلیتی ہیں، جس کے بعد ہی ان کے ساتھ وہ سمجھوتے کرکے بعض قربانیاں دیتی ہیں۔لیکن مرد ایسے نہیں کرتے، مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں، پھر محبت کرتے ہیں۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ مرد جب خواتین سے محبت کر لیتے ہیں تو وہ اپنی ساتھی کے لیے قربانیاں بھی دے رہے ہوتے ہیں، ان کے لیے سمجھوتے بھی کر رہے ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ مرد صرف خواتین کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے لیے قربانیاں دیتے ہیں بلکہ وہ حقیقی محبت کی وجہ سے ایسا کرتے ہیں۔

شہروز سبزواری کے بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے صنفی کو جواز بناکر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہروز سبزواری نے خواتین کیلئے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ بعض صارفین نے ان کے بیان کو سابقہ اہلیہ سائرہ سے بھی منسوب کیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts