کراچی میں عنقریب آنے والے بپرجوائے طوفان کی وجہ سے ہر کوئی خوفزدہ ہے۔ لیکن کچھ لوگوں نے جھوٹ اس قدر پھیلا دیا ہے کہ شہری ڈرنے لگے ہیں۔ اطراف کی عمارتوں کو غیرمحفوظ قرار دیا جانے لگا ہے جبکہ حقیقت اس سے کچھ مختلف ہے۔ سمندر کا پانی کافی اوپر چڑھ چکا ہے۔ یہ وقت جھوٹ کہنے کا نہیں دعائیں کرنے کا ہے۔ شوبز ستارے بھی لوگوں کے لیے پریشان ہیں اور دعاؤں کی اپیل کر رہے ہیں۔
عدنان صدیقی
اداکار عدنان صدیقی نے اس حوالے سے کہا کہ سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ بغیر کسی جانی نقصان کے گزر جائے، چاہے وہ پاکستان سے گزرے یا بھارت سے نتیجے میں کوئی تباہی نہ ہو اور سب محفوظ رہیں‘۔
وسیم اکرم کی بیگم شنیرا
کرکٹر وسیم اکرم کی بیوی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی ہدایت پر عمل کریں اور لکھا کہ امید کرتی ہوں کہ شہر کراچی سمندری طوفان کی سنگین تباہ کاریوں سے ایک بار پھر محفوظ رہے لیکن بہتر ہے کہ شہری انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور سمندر کی جانب جانے سے گریز کریں۔
مشی خان
اداکارہ مشی خان کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ’بپرجوائے‘ آنے کی صورت میں حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔
بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ سمندر کافی حد تک چڑھ گیا ہے تاہم آس پاس کی عمارتیں محفوظ ہیں۔ یوٹیوب پر گردش کرتی جھوٹی خبروں پر یقین نہ کریں اور دعائیں کرتے رہیں، ٹینشن نہ پھیلائیں اور افواہوں پر بھی کان نہ دھریں۔ سب ٹھیک ہوگا انشا اللہ‘۔ویڈیو میں اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ اس وقت شام کے 6 بجے ہیں اور ہم سب بالکل ٹھیک ہیں، براہ کرم یوٹیوبرز کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔ میں خود پریشان تھی، جیسا کہ کہا جارہا تھا کہ سمندر 40 فٹ ہائی ٹائیڈ ہوگیا ہے ایسا فی الحال کچھ نہیں ہے اور ہم سب خیریت سے ہیں۔ہم نے حفاظتی انتظامات کے پیش نظر بیسمنٹ سے گاڑیاں نکال کر باہر کھڑی کر دی ہیں، حکومتی انتظامیہ نے بھی حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے پمپس لگادیئے ہیں تا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔