آج کل اداکار وہاج علی اپنے سپر ہٹ ڈرامے “تیرے بن“ کی وجہ سے سوپر اسٹار کا درجہ حاصل کرچکے ہیں۔ ایسے میں مختلف تقریبات میں آنا جانا تو لگا ہی رہتا ہے اور پھر اسی کی مناسبت سے تیار بھی ہونا پڑتا ہے۔ ایسی ہی ایک تقریب میں شرکت سے پہلے وہاج علی کو اچانک لپ اسٹک لگانا یاد آگیا۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاج علی چلتے چلتے اچانک رج کر لپ اسٹک لگانے لگتے ہیں۔ اگر چہ وہ تھوڑا چھپے ہوئے ہیں لیکن پھر بھی کیمرے کی آنکھ سے بچ نہیں سکے۔
البتہ مداحوں کو وہاج علی کی یہ ویڈیو خوب بھا رہی ہے اور وہ اسے زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کررہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شوبز شخصیات کا معمولی میک اپ استعمال کرنا معمول کا حصہ ہے اور وہ اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں۔