ماں بیگم کو دیکھو، وڈی آئی ہمارے خاندان کی لڑکیاں چادر کے بغیر نہیں جاتیں، ہماری عزت، ہماری عزت کی چار دیواری میں دھجیاں اڑا دیں ۔۔ ارے باجی تیرے خاندان کی تو عزت ہی نہیں رہی، مریم تو عاشق کے ساتھ رات کے اندھیرے میں بھاگی تھی ۔۔ بیچارہ وقاص اچھا ہوا جو مر گیا ورنہ میرب کی فالتو حرکتیں دیکھ کر بیچارہ جیتے جی مر جاتا ۔۔ ارے بے حیا وہ حیا تھی یہ میرب کیسے بے شرم بن گئی بھائی ۔۔
اماں ٹی وی نے ماں بیگم کو اپنے تبصرے میں لیا آڑے ہاتھوں۔۔ جہاں عوام کو ڈرامے نے کیا بور وہیں اماں ٹی وی نے دلچسپ باتیں کر کے سب کے چہروں پر ہنسی بکھیری ۔۔
کل دکھائی جانے والی قسط کو صارفین نے بوریت کا نام دے دیا کیونکہ نہ کوئی کہانی کا سر نظر آیا نہ پیر ۔۔ ڈائریکٹر اور رائٹر دونوں کو ہی شاید کہانی کو بنانا نہیں آرہا، پلاٹ میں اتنی خامیاں اور صرف یہی نہیں میرب جیسی بیویاں پاکستان میں تو کیا ہندوستان میں بھی شاید نہیں ملتی ہوں گی ۔۔ یہ کیسی ماں ہے جو بچے کی متوقع آمد کو بھی باپ سے چھپائے گھوم رہی اور اپنے لے پالک باپ کی موت کی خبر تک نہیں لے رہی ۔۔۔ اب بھارتی صارف بھی پریشان ہوگئے ہیں۔