“میں 50 سالوں سے گھر سے باہر لان میں سو رہا ہوں۔ ایک بار میری بیوی نے کہا اسے مجھ پر ترس آتا ہے کہ آپصبح گھر سے نکلتے ہیں اور رات کو 2 بجے گھر پہنچتے ہیں جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ مجھ پر ترس کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔“
یہ کہنا ہے پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے سینئیر اداکار منور سعید کا جنھوں نے چند دن پہلے کراچی آرٹس کونسل میں ہونے والے پاکستان لیٹریچر فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔
منور سعید نے اس وقع پر ایک دلچسپ بات کہی کہ ایک دن ایک شخص نے پوچھا آپ کی شادی کو 50 سال ہوگئے لیکن آپ دونوں میاں بیوی کو کبھی لڑتے ہوئے نہیں دیکھا۔ آخر آپ دونوں کے نہ لڑنے کی کیا وجہ ہے؟
جس پر میں نے اسے بتایا کہ کہ میں نے اپنی شادی کے پہلے دن ہی بیوی کو کہہ دیا تھا کہ ’جب مجھے غصہ آئے تو تم باورچی خانے چلی جانا اور جب میرا غصے اتر جائے تو واپس آجانا اور جب تمہیں غصہ آئے گا تو میں باہر لان میں چلا جاؤں گا وہ دن ہے اور آج کا دن ہے کہ شادی کو 50 سال گزر گئے ہیں لیکن میں آج بھی میں لان میں ہی سوتا ہوں۔‘
منور سعید کے اس جواب کو سن کو پال میں بیٹھے لوگ ہنس پڑے البتہ صارفین اس پر دکھ کا اظہار بھی کررہے ہیں۔