لوگ قریب نہ ہوتے تو شائد جان چلی جاتی ۔۔ ماہرہ خان بڑے حادثے میں کیسے بچ گئیں؟

image

پاکستان کی اسٹار ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں، اداکارہ نے شمالی علاقوں کی سیر کے دوران حادثے کے بارے میں تفصیلات سوشل میڈیا پر ڈال دیں، مداحوں کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

شمالی علاقوں کی سیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ماہرہ خان نے لکھا کہ پہاڑوں سے ایک عجیب تعلق محسوس ہوتا ہے جیسے کے وہ ان سے بات کر رہے ہوں ۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ پہاڑوں میں سکون ہے اور انہیں دیکھ کر ایمان کا احساس ہوتا ہے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ یہ کوئی تشہیری پوسٹ نہیں ہے، گلیات کی سیر کے دوران گھوڑے سے گرتے ہوئے برے حادثے کا شکار ہوئی تاہم وہاں موجود لوگوں نے بروقت مدد کرکے جان بچالی۔

اداکارہ نے ساتھ ہی انہیں بچانے والے شخص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ شخص اس پوسٹ کو پڑھ رہا ہو تو میں اس کی بے حد مشکور ہوں۔ اداکارہ نے ساتھ ہی لکھا کہ میں خیریت سے ہوں الحمدللہ۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts