طوبیٰ انور کا ڈراموں میں آنا سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا ۔ عامر لیاقت کی بدولت طوبیٰ کو ڈراموں میں جگہ ملی ورنہ ان کو اداکاری کرنا نہیں آتی۔ یہ منہ بنا سکتی ہیں لیکن جذباتی انداز میں اصل حقیقی کردار کو نبھا نہیں سکتی ہیں۔ ایسا کہنا ہے صارفین کا جو طوبیٰ انور کے ڈرامے دل پہ زخم کھائے ہیں میں دیکھ رہے ہیں۔ صارفین کے کمنٹس ملاحظہ فرمائیں:
طوبیٰ انور اس وقت ایک اور مشہور ڈرامہ بے بی باجی میں ثمینہ احمد کی بہو کے طور پر بھی جلوہ گر ہیں جس میں بھی ان کی اداکاری سے ناظرین خوش نہیں ہیں اور ان پر تنقید کی جا رہی ہے البتہ وہیں ڈھیروں مداح طوبیٰ کو پسند بھی کر رہے ہیں۔
طوبیٰ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور پھر کچھ ماہ بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی لیکن ان کی شادی کے بعد ایک عام سی لڑکی کو شوبز میں جگہ ملنے کی وجہ سے لوگوں نے ان پر عامر لیاقت کی مہربانی سمجھی ۔۔ یہ بات کس حد تک درست ہے اور کتنی نہیں یہ صرف وہ ہی جانتی ہیں۔