ٹک ٹاکر علینا اپنے موٹاپے اور بھاری پن میں ماڈلنگ کرنے کی وجہ سے مشہور ہیں جوکہ ان کے لیے باعثِ فخر ہے لیکن اس معاشرے کے لیے یہ سب سے زیادہ سوالیہ نشان ہے کہ ہم کیسے کسی کی جسامت کو اس کی شناخت بنا کر اس پر ہر دوسرے دن طعنے کستے ہیں اس کے جذبات کو مجروح اور اس کی تذلیل کرکے خوش ہوتے ہیں۔ بحیثیتِ قوم یہ المیہ ہے ہمارا کہ ہم لوگ کسی کی دل آزاری کرکے یہ خواہش بھی رکھتے ہیں کہ وہ ہماری تفریح کا سامان بنے لیکن ٹک ٹاکر علینا کبھی بھی لوگوں کو آگے سے جواب نہیں دیتیں بلکہ وہ اپنی روح کی تسکین کے لیے ہر وہ کام کرتی ہیں جو وہ کرنا چاہتی ہیں اور یہی کامیابی کی ضمانت بھی ہے اور ایک اچھا انسان ہونے کی نوید بھی۔
حال ہی میں ان کی شادی ان کی بھابھی کے چاچا کے بیٹے سے ہوئی۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو نفرت کا بازار گرم ہوگیا ہر کوئی ان کے موٹاپے کو تنقید کا نشانہ بنانے لگا۔ ان پر آوازیں کسنے لگا۔ کوئی ان کے شوہر کو بیوقوف کہہ رہا ہے تو کوئی ان کو نازیباں الفاظ کہہ رہا ہے۔ کسی نے تو یہ تک کہہ دیا کہ یہ دلہن تو اپنے دولہے کی خود قاتل بنے گی جوکہ انتہائی غیر اخلاقی حرکت ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک ٹی وی شو پر علینا اور ان کے شوہر نے کیا کچھ کہا؟ ملاحظہ فرمائیں: