اداکارہ نیمل خاور خان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سرجری کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اداکارہ نے بھی اس پر ردعمل دیا۔
حال ہی میں نیمل خاور کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو مداح ان کے چہرے کے خدوخال میں نمایاں تبدیلی اور فرق دیکھ کر حیران رہ گئے جب کہ ٹوئٹر پر اداکارہ ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگیں۔
ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے اداکارہ کی تصاویر کا کولاج شیئر کیا اور الزام عائد کیا کہ نیمل نے اپنی خوبصورتی تباہ کردی، ساتھ ہی صارف نے افسوس کا اظہار بھی کیا۔
کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ یہ سرجری حمزہ کی بہن فضیلہ عباسی نے کی ہے جو کہ ایک کاسمیٹک سرجن ہیں
نیمل خاور نے مداح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کاش آپ کی طرح اور بھی لوگ سوشل میڈیا پر مہربان رویہ اختیار کرتے۔