پاکستان کے مشہور لیجنڈ اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ شوبز میں بہت مشہور ہیں۔ ویسے تو وہ آج کل کم ہی ڈراموں میں نظر آتی ہیں مگر پروگراموں میں بطور مہمان اکثر دکھائی دیتی ہیں۔
ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے مومل شیخ نے بچپن کے دنوں میں پیش آنے والے گھریلو مسائل پر بات چیت کی جو صارفین کے لیے ایک نئی بات تھی۔
مومل نے انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ اکیلی تھیں اور انہوں نے اکیلے ہی میری اور شہزاد کی پرورش کی۔
اداکارہ نے کا کہنا تھا کہ ان کے والد جاوید شیخ نے بچپن میں ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ایک ایسا وقت بھی آیا جب ان کے پاس ناشتہ خریدنے کے لیے 100 روپے بھی نہیں تھے۔
مومل نے انکشاف کیا کہ انہیں ایسے مشکل وقت کا بھی سامنا ہوا جب اسکول کے اساتذہ نے انہیں اور شہزاد کو کلاس سے نکال دیا تھاکیونکہ انھوں نے اپنی اسکول کی فیس ادا نہیں کی تھی۔
مومل نے بتایا کہ زندگی کے اُس حصے نے ان پر برا اثر ڈالا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض اوقات ان کی ماں انہیں اپنے والد سے ملنے لاہور بھیجتی تھیں اور ان کی دوسری بیوی انہیں گھر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دیتی تھی۔ وہ اور شہزاد برآمدے میں اپنے والد کے کام سے واپس آنے کا انتظار کرتے۔ لیکن والدہ ہمیشہ چاہتی تھیں کہ وہ دونوں اپنے والد کے ساتھ تعلقات رکھیں۔
مومل شیخ نے انٹرویو میں مزید کن مشکلات کا ذکر کیا جانیں نیچے دی گئی ویڈیو میں۔