بیٹے کی شادی بہت دھوم دھام سے ہوئی ۔۔ دھرمنیدر کے پوتے کی شادی، سنی دیول کی بہو کون ہیں؟ شادی سے وائرل تصاویر

image

دھرمیندر کے بڑے بیٹے سنی دیول کے بیٹے کرن دیول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ کرن دیول اور دریشا اچاریہ کی شادی ممبئی میں ہوئی جس میں خاندان اور قریبی دوستوں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ شادی کے موقع پر کرن دیول نے کریم رنگ کی شیروانی پہنی اور گھوڑے پر بیٹھ کر روایتی انداز میں اپنی دلہن لینے کیلئے پہنچے، بارات میں ان کے دادا دھرمیندرا اور چاچا بوبی دیول بھی موجود تھے۔ جو سب سے ہنسی خوشی ملتے جلتے نظر آئے۔

ان کی شادی بالی وڈ کی شادیوں میں ایک شاہی شادی تصور کی جا رہی ہے جس میں دولہے کی شیروانی معروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کی تیار کردہ اور سلمان خان کی جانب سے تحفے میں دی گئی تھی جس کی بھارتی 6 لاکھ روپے قیمت ہے۔ جبکہ شادی میں سنی دیول نے اپنے بیٹے اور بہو کو ہیروں کی انگھوٹیاں اور گلے کا ہار تحفے میں پیش کیا۔

شادی کی تقریبات ہندوؤانہ طریقے سے ہوئیں جبکہ دھرمنیدر اور ان کی بیگم ہیما مالینی دونوں مسلمان ہیں۔ البتہ دھرمنیدر کی پہلی بیوی ہندو ہیں جن سے یہ سنی دیول اور بابی دیول اولادیں ہیں۔ لہٰذا شادی کی ہر رسم ہندو طور طریقے سے ہوئی۔

اس شادی میں شتروگھن سنہا، پریم چوپڑا، راج ببر، انوپم کھیر، جیکی شروف، عامر خان اور سلمان خان سمیت کئی مشہور شخصیات شریک ہوئیں۔

سنی دیول کی بہو ایک مشہور فلم میکر بیمال رائے کی پوتی ہیں۔ کرن اور دیشا کی شادی پسند کی شادی ہے۔ سنی دیول کے مطابق جب مجھے بچوں کی پسند کا معلوم ہوا تو میں نے کہا خوشی سے دیشا کو اپنے گھر کی بیٹی بنائیں گے۔ سب لوگوں کو اپنے گھر پر بلایا اور بچوں کو سامنے بٹھا کر ان کی رائے جانی، جب بچے خوش تو گھر والوں نے ان کی خوشی کا خیر مقدم کیا۔ سنی دیول اور دھرمیندر نے کرن کی شادی کی تقریبات میں ڈانس بھی کیا جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts