“میرے بچے نماز پڑھتے ہیں، قرآن پڑھتے ہیں، روزہ رکھتے ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ مسلمان ہیں۔ یہ بات ہم نے شادی سے پہلے ہی طے کرلی تھی کہ بچوں کو مسلمان ہی ہونا ہے“
یہ کہنا ہے ملک کی معروف ماڈل اور اب اداکارہ سنیتا مارشل کا۔ سنیتا کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے البتہ انھوں نے ١٥ سال پہلے ماڈل حسن احمد سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ سنیتا اپنے مذہب پر قائم رہیں اور شادی کو بھی بخوبی نبھایا۔ حال ہی میں نادر علی کے پوڈکاسٹ میں سنیتا نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ
“اگرچہ آج کل ٹرینڈ ہے کہ میاں بیوی اگر مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہوں تو بچوں کو کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے ہو کر اپنی مرضی کا مذہب چن لیں لیکن مجھے یہ ٹھیک نہیں لگتا۔ بچے باپ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ پاکستان میں رہتے ہیں اس لئے ان کو مسلمان ہونا چاہیے۔ میرے بچوں کی پرورش ان کے دادی دادی کرتے ہیں کیونکہ وہ ان کی اچھی اسلامی تربیت کرسکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں سنیتا کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کا مذہب تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے نہ ہی ان کے شوہر یا سسرال والوں نے کبھی ایسا کچھ کہا ہے۔ البتہ انسٹاگرام پر لوگ کمنٹس کرتے ہیں لیکن انسان مذہب تبدیل کرے تو دل سے کرے ورنہ کوئی فائدہ نہیں۔