شکیرہ کا گانا گا کر آم بیچنے والا نوجوان ۔۔ بازار میں آم فروخت کرتا پاکستانی پھل فروش اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے وائرل، دیکھیں ویڈیو

image

مارکیٹ جاؤ تو ہر دکاندار یا ریڑی والا سبزیاں پھل وغیرہ بیچنے کے لیئے گاہکوں کو آوازیں لگاتے ہیں تا کہ وہ ان کی طرف متوجہ ہوں، ایسے میں ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اپنی چیز کی مارکیٹنگ اور سیلز کر رہا ہوتا۔

اور آج کل تو جو انوکھا ہے وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے، بلکل اسی طرح ایک نوجوان بھی اپنے مختلف اور دلچسپ انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔

ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاکستانی نوجوان گلوکارہ شکیرا کے گانے "وکا وکا" کے انداز میں آم بیچ رہا ہے اور گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ آئیے آپ کو بھی ویڈیو دکھاتے ہیں؛

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان کس طرح اپنی دھن میں مگن مشہور بین الااقوامی گلوکارہ شکیرا کے سپر ہٹ گانے وکا وکا کی طرز پر گانا گاتے ہوئے اپنے آم بیچ رہا ہے ۔

یہ ویڈیو پاکستان کے شہر اٹک کے نوجوان کی ہے اور اس ویڈیو کو بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا پر اس انوکھے انداز کو کافی پسند بھی کیا جارہا ہے۔

یاد رہے یہ گانا شکیرا کا مقبول ترین گانا ہے جو انہوں نے 2010 میں جنوبی افریقا میں ہونے والے فیفا فٹبال ورلڈکپ کیلئے گایا تھا اور اسے دنیا بھر میں پذیرائی ملی تھی، آج بھی لوگ اس گانے کو شوق سے سنتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts