میں شادی نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ ۔۔ آغا علی شادی کیوں نہیں کرنا چاہتے تھے؟ پہلی بار حقیقت کھل کر بتا دی

image

“میں شادی نہیں کرنا چاہتا تھا۔ اپنی زندگی میں کسی کو شامل کرنا بہت بڑا فیصلہ ہوتا ہے۔ حنا سے شادی کے بعد احساس ہوا کہ بہت اچھا ہوا شادی کرلی۔ سب دوست کہتے تھے کہ شادی نہیں کرنا اس لئے خوفزدہ تھا“

یہ کہنا ہے مشہور اداکار اور ماڈل آغا علی کا جنھوں نے گزشتہ روز ایک نجی چینل میں انٹرویو دیا۔ اس انٹرویو کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے میزبانوں میں ایک مرد ہوسٹ کے علاوہ دوسری میزبان آغا علی کی اہلیہ حنا الطاف تھیں۔

اس پروگرام میں اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آغا علی کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے لوگ اور دوست ڈراتے تھے کہ شادی کے بعد انسان پھنس جاتا ہے۔ میں حنا کو زیادہ جانتا بھی نہیں تھا۔ لیکن اب شکر ادا کرتا ہوں کہ شادی کرلی۔ یہ اچھی چیز ہے اور سب کو کرنی چاہیے۔

آغا نے اس شو میں ملک میں خواتین کی سیکوریٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ملک سے باہر جا کر دیکھنا چاہیے کہ دوسری جگہوں پر خواتی بلا خوف باہر نکلتی ہیں اور انھیں کسی سے ڈر نہیں ہوتا لیکن یہاں اگر کوئی عورت اکیلی ہو تو وہ سہمی ہوئی ہوتی ہے۔ وہ کس سے سہمی ہے یہ ہم سب جانتے ہیں لیکن خود کو بدلتے نہیں۔ ہمیں اپنے آپ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts