دلی سے گئی پونا، پونا سے گئی پٹنا ۔۔ بھارت کی مشہور فلم کا مشہور ترین گانا جس نے کامیابی کے کئی بڑے ریکارڈ توڑے اور اس وقت سے لے کر آج کم و بیش 25 سال گزرنے کے بعد بھی اس کو پسند کرنے والوں میں کوئی کمی نہ آئی۔
جوہی چاولہ بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا نام جس نے نہ صرف شاہ رُخ خان کی ہیروئن بن کر اپنا نام بنایا بلکہ سلمان خان، عامر خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن جیسے کامیاب اداکاروں کے ساتھ کام کرکے خود کو منوایا۔
جوہی نے اپنے ایک انٹرویو میں ماضی میں کی گئی غلطیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی افسوس کرتی ہوں کہ اگر میں وہ ایک بڑی غلطی نہ کرتی تو شاید آج میں بھی انڈسٹری میں اس عمر میں بھی بڑے پردے پر آن ایئر رہتی۔
1984 میں مس انڈیا بیوٹی پیجنٹ جیتنے کے بعد بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ نے فلم سلطنت (1986) میں ایک چھوٹے سے کردار کے ساتھ اداکاری کی شروعات کی تھی اور پھر سال 1988 میں فلم 'قیامت سے قیامت تک' سے انہیں بالی ووڈ میں دھماکہ دار انٹری ملی تھی ۔
80 اور 90 کی دہائی میں جوہی چاولہ کا نام مشہور اداکاراوں کی فہرست میں شمار تھا ۔ ان کی لیڈ اداکارہ کے طور پر پہلی فلم قیامت سے قیامت تک تھی ، جو سال 1988 میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی ۔ اس فلم میں وہ عامر خان کے ساتھ نظر آئی تھیں ۔ جوہی اپنی پہلی ہی فلم سے بالی ووڈ میں چھا گئی تھیں ۔
سال 1997 میں جوہی کو ایک فلم آفر کی گئی تھی، جس کو انہوں نے کرنے سے انکار کردیا تھا اور بعد میں ریلیز کے ساتھ وہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
جوہی نے اس فلم کو کرنے سے اس لئے منع کردیا تھا ، کیونکہ وہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ مقابلہ نہیں کرنا چاہتی تھیں ۔ جوہی کے انکار کرتے ہی اس فلم میں نشا کا کردار کرشمہ کپور کو مل گیا اور پھر کرشمہ کا کیریر بہترین ہوتا چلا گیا۔ اس فلم سے کرشمہ کے کریئر کو مضبوطی ملی وہیں 1997 کے بعد جوہی کے کھاتے میں ہٹ فلمیں کم اور فلاپ اور ڈیزاسٹر فلمیں زیادہ آئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے ان کا کریئر نیچے گرتا چلا گیا۔
ایک مرتبہ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے اداکارہ جوہی نے کہا تھا کہ میرے اور مادھوری کے کریئر کی شروعات 80 کی دہائی میں ایک ساتھ ہوئی تھی ۔ اس کے بعد سے ہی ہم دونوں کے درمیان موازنہ ہونے لگا تھا ۔ ڈر فلم کے بعد یش راج چوپڑا جی دل تو پاگل بنانے والے تھے ۔ اس فلم میں وہ مادھوری کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم دوسرا کردار کرو۔ یش جی کی بات سن کر میرے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ میری انا درمیان میں آگئی اور میں نے منع کردیا ۔
مادھوری کے انکار کرنے کے بعد ڈائریکٹر اس فلم میں نشا کے کردار کا آفر لے کر منیشا کوئرالہ اور ارمیلا ماتونڈکر کے پاس بھی پہنچے تھے، لیکن ان دونوں نے بھی اس رول کو کرنے سے منع کردیا تھا اور آخر میں یہ فلم کرشمہ کپور کے ہاتھ لگی اور ان کی قسمت چمک گئی ۔