آپ مہمان بلاتے ہیں یا کسی ملزم کو۔۔ سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے کے سوال پر اداکارائیں نادر علی پر برس پڑیں

image

“آپ اپنےشو میں مہمان کو دعوت دیتے ہیں یا کسی ملزم کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں۔ اللہ ہدایت دے آپ جیسے پوڈکاسٹ کو“

غصے میں کہے گئے یہ الفاظ ہیں معروف سینئیر اداکاراہ صباء فیصل کے جو گزشتہ ہفتے سنیتا مارشل سے مذہب کے متعلق انتہائی حساس سوالات کرنے پر نادر علی سے کافی ناراض ہیں۔

واضح رہے کہ نادر علی نے شو میں عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی معروف ماڈل سنیتا مارشل کو بلایا تھا اور ان سے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے بارے میں سوال کیا تھا اتنا ہی نہیں نادر علی نے سنیتا کو اللہ سے ہدایت ملنے کی دعا بھی دی تھی۔

اداکارہ نادیہ افگن نے نادر علی کے سوالات پر انھیں سخت سست سنائی اور سنیتا کی ہمت کو سراہا جنھوں نے ایسے سوال نہ صرف برداشت کیے بلکہ ان کے جواب بھی تحمل سے دی۔

اس کے علاوہ متھیرا اور غنیٰ علی نے بھی نادر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا موقف ہے کہ نادر اپنے شو کو وائرل کرنے کے لئے ایسے بیہودہ سوال کرتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts