ہمارے بچے کے لیے دعا کریں کیونکہ ۔۔ مسلمان ہونے والی دیپیکا ککڑ کے ہاں بچے کی پیدائش

image

"الحمدللہ آج 21 جون 2023 کو صبح سویرے ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ قبل از وقت ڈیلیوری ہے پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں۔ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔"

خوشی سے بھرے یہ الفاظ بھارتی اداکار شعیب ابراہیم کے ہیں جن کے گھر آج ہی ننھا مہمان آیا ہے۔ شعیب ابراہیم کے مطابق ان کی اہلیہ کو ڈاکٹر نے جولائی میں ڈلیوری کا کہا تھا لیکن پھر اچانک پری میچور ڈلیوری کرنی پڑی۔ البتہ شعیب کا کہنا ہے کہ ان کی بیگم اور بچہ بالکل خیریت سے ہیں۔

واضح رہے کہ دیپیکا ککڑ نے شعیب ابراہیم سے شادی کرنے سے پہلے اسلام قبول کیا تھا اور اب کافی خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔ جبکہ شعیب بھی باپ بننے کے حوالے سے کافی پرجوش ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts