ٹک ٹاکر کنول آفتاب نے خواتین کو ہر حال میں شوہر کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا اور کہا ہے کہ طلاق نہ لیجیے گا ۔۔۔۔ انسٹاگرام پر سٹوری میں کنول آفتاب نے ڈی ایم سوالات کا سیشن شروع کیا تو کسی صارف نے سوال کیا کہ اگر شوہر مارتا ہو اور وہ کماتا بھی نہ ہو تو بیوی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔ بس یہ سوال کرنا تھا، کنول کا جواب دینا تھا اور سارے جہان میں ہنگامہ مچ گیا۔۔۔۔
کنول نے صارف کو کہا کچھ بھی کرو شوہر کا ساتھ دو، طلاق لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ۔۔ اسکے بعد صارفین کنول کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں، کوئی کنول کی ذہانت کو برا سمجھ رہا ہے تو کوئی کہتا ہے یہ ایسے ہی لوگ ہیں جن کے لیے بیٹیاں بوجھ ہوتی ہیں۔
اسی حوالے سے مزید کمنٹ کرتے ہوئے کنول کے شوہر ذوالقرنین نے کہا ہے کہ میری بیوی لوگوں میں صلح کروانا چاہتی ہے وہ سب کو خوش رکھنے کے طریقے جانتی ہے، اس کی بات کا غلط مطلب نہ لیا جائے۔