سونیا حسین کو دیکھ کر لوگ ڈر گئے کہ یہ ان کو اچانک کیا ہوگیا ۔۔ چہرے پر تھپڑ اور چوٹ کے نشان، دانے، تل، آنکھوں کے گرد کالے گھیرے، ہاتھ میں سگریٹ اور چوراہے پر بیٹھی سونیا بالکل مختلف لگ رہی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے کسی غط کام کا شکار ہوگئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی یہ تصاویر سونیا نے خود پوسٹ کیں اور اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کیا آپ تیار ہیں ۔۔ یہ میرے نئے آنے والے پراجیکٹ مرشد کی کچھ جھلکیاں ہیں جو امید کرتے ہیں کہ آپ کو پسند آئے گا، اس میں کچھ نیا اور مختلف دکھایا جانے والا ہے۔ جس پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح اداکارہ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک حقیقی اداکارہ ہیں جو خود کو ہر نئے رنگ میں ڈھال دیتی ہیں۔ ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ سونیا ہیں، بلکہ یہ چوراہوں پر بیٹھے ان منشیات کے عادی افراد ہی شبیہہ دکھائی دے رہی ہیں۔