مرتسم اب عائزہ کے ساتھ ۔۔۔ وہاج علی کے نئے پروجیکٹ سے سین لیک، ویڈیو وائرل

image

مرتسم صرف میرب کا ہے ۔۔۔ لیکن میرب تو بھاگ گئی، حیا نے اس سے منگنی کرلی اور اب بیچارہ مرتسم ان دونوں کو چھوڑ کر چلا گیا عائزہ خان کے پاس ۔۔۔ عائزہ اور مرتسم کی بڑھتی ہوئی قربتیں سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو سے صاف ظاہر ہیں، جس کو میسم کے فینز تو بالکل پسند نہیں کر رہے ہیں۔ آخر اس ویڈیو میں کیا ہے؟ دیکھیے

معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان جَلد ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے۔ کچھ ناظرین کو جَلد ہی وہاج علی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں جس سے متعلق شائقین کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ یہ دونوں اداکار نجی ٹی وی کے ڈرامے ’میں‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا ہے۔ سین میں وہاج اور عائزہ خان نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے، عائزہ خان اس سین میں کسی سے لڑتی جھگڑتی جبکہ وہاج علی اُنہیں سمجھاتے اور وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے وہاج عُرف مرتسم نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ ایک ویب سیریز اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ ایک شارٹ فلم میں بھی کام کرنے کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts