مرتسم اور حیا کی منگنی کو دیکھ کر فینز ناراض ہوگئے ہیں۔ کسی کو بھی حیا اور مرتسم کی یہ منگنی راس نہیں آ رہی ۔۔ ماں بیگم کو سب تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کیوں ماں بیگم نے ان کی شادی کروانے کی کوشش کی ۔۔ اور وہ بے حیا لڑکی تو چال باز نکلی، اپنی دوغلی باتوں سے آخر مرتسم کو اپنی مٹھی میں کر لیا اور شادی کے لیے رضا مند کرلیا۔ نوجوان لڑکیاں سوشل میڈیا پر حیا باجی سے پسندیدہ بندے کو حاصل کرنے کا طریقہ سیکھنا چاہتی ہیں۔ کل کی قسط 56 کو دیکھ کر فینز نے ڈرامے کا بائیکاٹ کرنے کا کہہ دیا اور رائٹر کی اتنی تعریفیں کردیں کہ اب شاید ڈرامے کی رائٹر نوراں بھی سوچ رہی ہوں گی کہ مرتسم کی منگنی حیا سے کیوں کروا دی؟
ڈرامہ تیرے بن کی جہاں ہر قسط ٹاپ ٹرینڈ بنی وہیں گذشتہ روز آنے والی قسط سے صارفین بالکل بیزار ہوگئے ۔۔ کیونکہ اس قسط میں کوئی ایسی نئی بات نہیں دکھائی گئی البتہ آج دوسری آنے والی قسط کا پرومو بہترین پرومو ہے جس میں صبا یعنی میرب کی دوست نے ایسا یوٹرن لیا ہے جو اب میرب اور مرتسم کو دوبارہ ملانے کی ایک آس پیدا کرے گا۔