شوگر کم ہوتی ہے تو لگتا ہے کوئی روح کھینچ رہا ہے۔۔ 7 دن تک اسپتال میں رہا! فواد خان نے اپنی بیماری کے بارے میں کیا انکشاف کردیا؟

image

“جب شوگر کم ہورہی ہوتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کوئی آپ کی روح کھینچ رہا ہے، کبھی کبھار میں فرش پر بھی گرجاتا تھا۔ سانس لینے میں بہت تکلیف ہوتی تھی اور پسینے آتے تھے۔ ایک زمانے میں ایسا حال ہوا میرا اپنی آنکھوں سے قابو ختم ہوگیا اور وہ اوپر کی طرف چڑھ جاتی تھیں“

اپنی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے یہ الفاظ فواد خان نے ادا کیے۔ پچھلے 24 برسوں سے ذیابیطس میں مبتلا فواد خان کہتے ہیں کہ انھوں نے اس بیماری کو کبھی اپنی کمزوری نہیں بنایا۔

فواد خان کہتے ہیں کہ لوگ بہت ٹوٹکے بتاتے تھے کہ کریلے کا پانی پئیں اور جامن کی گٹھلیاں پیس کر پانی کے ساتھ پئیں لیکن ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ لوگوں کو ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔

فواد خان نے بتایا کہ انھیں اکیوٹ کڈنی ڈس آڈر بھی ہوچکا ہے جس میں آپ کے گردے اچانک کام کرنا بند ہوجاتے اس کے وہ 7 دن اسپتال میں رہے اور انھیں ڈرپ بھی لگی لیکن اللہ کا شکر ہے کچھ زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

فواد خان کہتے ہیں کہ انھیں 17 برس کی عمر سے انسولین انجیکشن لگ رہے ہیں اور اب وہ 41 برس کے ہیں ۔ شروع میں انھیں پیاس بہت لگتی تھی، تھکاوٹ ہوتی تھی اور وزن گر گیا تھا لیکن اب وہ اپنی ڈائیٹ اور صحت پر توجہ دیتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts