“میری ماں بغیر اے سی اور پنکھے کے سو رہی ہیں۔ اس وقت درجہ حرارت 39 ڈگری پر پہنچا ہوا ہے لیکن یہ صرف اس لئے پنکھا نہیں چلا رہیں کیونکہ مجھے بخار ہے اور سردی لگ رہی ہے
یہ کہنا ہے سبرینا فاروق کا جنھوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی سوتے ہوئے ویڈیو بنا کر پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون آنکھیں موندے آرام کررہی ہیں۔
سبرینا کہتی ہیں کہ ان کی والدہ گھر بھی نہیں جارہیں۔ ان کی لڑائی بھی ہوتی ہے لیکن وہ جانتی ہیں کہ اللہ کے بعد بس ماں ہی ایک سچا پیار ہے۔ ان کا احسان ہم اتار نہیں سکتے۔ ماں ہے پاس تو سب کچھ دے دیا اللہ نے آپ کو۔