لگتا ہے بالی ووڈ میں نئے گانے بنانے کا رواج ختم ہوگیا ہے۔۔ 'پسوڑی' گانے کے ریمیک پر بھارتی مداح بھی بھڑک اٹھے، دیکھیں

image

پاکستانی گانا "پسوڑی" جب گلوکار علی سیٹھی اور شِے گل نے گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں گایا تو وہ اس وقت مقبول ترین گانا بن گیا، جو اب بھی لوگ شوق سے سنتے ہیں۔

علی سیٹھی اور شے گِل کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو اب تک 50 کروڑ 60 لاکھ افراد سُن چکے ہیں، اس گانے کو مداحوں نے اپنے اپنے انداز میں گا کر بھی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

پر اب اس گانے کا بھی بالی ووڈ کے ہاتھوں ستیاناس ہوچکا ہے۔۔ جی ہاں! بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنی فلم کے لیے دنیا بھر میں مقبول ہونے والے پاکستانی گانے پسوڑی کا ریمیک جاری کردیا ہے۔

اداکار کارتک آریان اور پروڈیوسر ساجد ندیاد والا نے اپنی فلم "ستیہ پریم کی کتھا" کے لئے پسوڑی گانے کا ریمیک بنانے کا اعلان کیا تھا جسے آج جاری کردیا گیا ہے۔ اور گانے کو بھارت کے نامور گلوکار ارجیت سنگھ اور تلسی کمار نے گایا ہے۔

گانے کی ویڈیو جاری ہوتے ہی پسوڑی کے مداحوں نے بھارتی گلوکار اور فلم پروڈیوسرز پر شدید تنقید شروع کردی، اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی مداح بھی بھارتی گلوکاروں پر برس پڑے ہیں۔

ایک بھارتی صارف ابھیشیک بھٹ نے لکھا کہ، "ایک اور گانے کو کاپی کرلیا، ایسا لگ رہا ہے کہ بولی ووڈ میں اصل گانے بنانے کا رواج ہی ختم ہوگیا ہے، فلموں اور گانوں کو ریمیک کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، انڈسٹری کا بدلنے کا وقت آگیا ہے۔"

ارجیت کو چاہنے والوں نے لکھا ہے کہ، "ارجیت سنگھ کی آواز نے بھی گانے کے ساتھ انصاف نہیں کیا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ، "بہت فضول ریمیک بنایا ہے، یہاں تک کہ ارجیت کی آواز بھی اچھا ریمیک نہیں بناسکی، اصل گانا ہی بہتر تھا۔"

مونا لیسا نامی صارف نے لکھا کہ، "میوزک تو ہے ہی بُرا لیکن گانے کی دھن بھی برباد کردیے ہیں، کیا بولی ووڈ کے اپنے سانگ رائٹرز گُم ہوگئے ہیں؟"

متلیڈا نامی صارف نے علی سیٹھی اور شے گِل کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ "آپ لوگ ان جیسے نہیں ہوسکتے؟" جبکہ شمیلا نے لکھا کہ، "کچھ نیا لاؤ، پرانے گانوں کو برباد نہ کرو۔"

باقی ٹوئیٹ دکھاتے ہیں۔۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts