عورت کی عزت نہیں کرتے، اسی لیے عورت ان کے ساتھ نہیں ہے۔ جو مرد عورت پر ہاتھ اُٹھائے وہ بزدل ہوتا ہے۔۔
لیکن سلمان خان ایک نہیں کئی مرتبہ کئی اداکاراؤں پر ہاتھ اُٹھا چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا پر سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سلمان خان اداکارہ کترینہ کیف پر شوٹنگ کے دوران ہاتھ اٹھانے کا اعتراف کر رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں اس انڈسٹری میں کافی عرصے سے ہوں اور کترینہ کیف یہاں نئی ہیں، جب وہ اپنا آئیڈیا پیش کرتی ہیں یا اوور اسمارٹ بننے کی کوشش کرتی تھیں تو اُنہیں ایک آدھ تھپڑ پڑ جاتی تھی۔ یہ بتاتے ہوئے سلمان بہت ڈھٹائی سے بات کر رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سلمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔