ہر بچہ بڑا ہو کر کچھ بننے کا خواب دیکھتا ہے۔ ایسے ہی مشہور اداکار بھی اپنے بچپن میں ڈاکٹر، انجینئیر بننے کے خواب دیکھتے ہیں لیکن پھر قسمت انھیں شوبز میں لے آتی ہے۔ ایسی ہی ایک ننھی بچی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو دراصل اب ایک مشہور اداکارہ ہے۔ کیا آپ ویڈیو دیکھ کر اس بچی کو پہچان سکتے ہیں؟
جی ہاں ویڈیو میں موجود یہ پیاری سی بچی بالی وڈ کی آج کی اداکارہ اننیا پانڈے ہیں۔ اننیا چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں اور اب فلموں میں لیڈ ہیروئین کے کردار ادا کرتی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اننیا نے پائلٹ کی یونیفارم پہن رکھی ہے جس پر ان کے والد پوچھتے ہیں کہ کیا وہ کہیں جانے والی ہیں؟ جس پہ وہ ہاں میں جواب دیتی ہیں۔۔ چنکی پانڈے کے پوچھنے پر اننیا جواب دیتی ہیں کہ وہ پائلٹ ہیں۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح اننیا کا یہ روپ دیکھ کر حیران ہورہے ہیں۔