گوشت کو زیادہ دیر فریج سے باہر رکھنا ہو تو کیا کریں؟ جانیں ایسا طریقہ جس سے نہ گوشت خراب ہوگا نہ ہی بدبو آئے گی

image

عید قربان میں جہاں ایک طرف قربانی ہوئی وہیں دوسری طرف فوراً بوٹیاں بننا شروع ہوجاتی ہیں، اور آس پڑوس، دوست اور رشتے داروں کے لیئے گوشت کے حصے الگ الگ کرنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ ایسے میں گھنٹوں گوشت فریج سے باہر رہتا ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات اس میں سے بدبو آنے لگتی ہے یا پھر گوشت ہرا یا نیلا پڑ جاتا ہے۔

ان دنوں جس حساب سے گرمی ہورہی ہے ایسے میں توفریج سے باہر تھوڑی دیر بھی گوشت رکھنے سے اسکے خراب ہونے کے چانسس اور زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔

اسلیئے آج ہماری ویب آپ کے لیئے لیکر آئی ہے اسکی ایک آسان سی ٹپ، جس سے آپ کا گوشت نہ تو خراب ہوگا، نہ ہی اس میں سے بدبو آئے گی اور نہ ہی اسکا رنگ اور ذائقہ خراب ہوگا۔ تو آئیے جانتے ہیں

گوشت کو زیادہ دیر فریج سے باہر رکھنا ہو تو:

گوشت کو اگر زیادہ دیر فریج سے بار رکھنا ہو اور اسکے ذائقے میں تبدیلی بھی نہ آئے تو اسکے لیئے یہ والی ٹپ آزمائیں۔

ٹپ:

آپ نے کرنا یہ ہے کہ وشت کی مقدار کے حساب سے ایک کپڑا لینا ہے اور اسے سفید سرکے میں بھگو کر گوشت کے اوپر ڈال دینا ہے۔ اس سے آپ کا گوشت خراب نہیں ہوگا اور نہ بُو آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow