اپنی موت کی خبروں کے وائرل ہونے سے شہرت پانے والی اداکارہ ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئی ہیں۔ حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے چرچ میں دعا مانگتے ہوئے اپنی تصویر کیا شئیر کی، ان کے مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ کچھ نے تو ان سے براہ راست ان کے مذہب کے بارے میں سوال بھی کرلیا۔
دیکھا جاسکتا ہے کہ سعیدہ چرچ میں دعائیہ انداز میں بیٹھی ہیں جبکہ تصویر کے ساتھ انھوں نے کیپشن بھی دیا ہے کہ “’اللہ ان کی تمام خواہشات کو پورا کرے، آمین“
البتہ سوشل میڈیا صارفین نے سعیدہ کو اس تصویر پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور مسلمان ہونے کے ناطے ان کے اس عمل کو شرک کے مترادف قرار دیا۔
البتہ سعیدہ امتیاز نے بھی اس حوالے سے دو ٹوک انداز اپناتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایک مسلمان ہوں جو محبت اور امن پھیلانے پر یقین رکھتی ہے، ناکہ نسل پرستی پر، میں چرچ میں اپنے ایک مسیحی بھائی کے ساتھ گئی تھی بالکل ویسے ہی جس طرح وہ میرے ساتھ ہماری عبادت گاہ یعنی مسجد میں جاتا ہے اور عبادت کرتا ہے۔