ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کی خبر؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی

image

انٹرنیٹ کی مقبول ٹک ٹوکر عائشہ عرف مانو نے اپنے انتقال کے بارے میں جاری افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عائشہ نے ایک اسٹوری شئیر کی جو انہیں ان کی ایک دوست نے بھیجی تھی۔ اسٹوری دیکھیں

اسکے بعد عائشہ نے اپنی دوسری انسٹا گرام اسٹوری میں لکھا ہے کہ، اس خبر میں کہا گیا ہے کہ میری موت واقع ہو گئی ہے، خدارا آپ کو اندازہ نہیں ہے اس خبر سے کسی کی زندگی پر کتنا گہرا اثر ہو سکتا ہے۔

اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عائشہ نے کسی بھی سنسنی خیزی کو ہوا دینے سے گریز کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا اور سوال کیا کہ لوگ کیوں اس کی زندگی کو مشکل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس نے یہ بھی اجاگر کیا کہ جھوٹی خبریں پھیلانے والے اس کے اصل نام سے تک لاعلم ہیں۔ انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ ایسی خبروں کو بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنگلے میں ہونے والی ڈانس پارٹی کے دوران مبینہ طور پر نشے کی زیادتی کے باعث ایک خاتون ہلاک ہو گئی تھیں۔ بعد ازاں پارٹی میں موجود 1 خاتون اور مرد خاتون کی لاش جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ زیرِ بحث فرد کوئی اور نہیں بلکہ ٹک ٹاکر عائشہ ہے، جس نے میرا دل یہ پُکارے آجا گانے پر اپنے وائرل رقص سے مقبولیت حاصل کی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts