مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آرہا۔۔ سائرہ یوسف، صدف کنول کے گلے لگ گئیں! ویڈیو پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے

image

اس بکرا عید کے موقع پر پاکستان میں 6 نئی ریلیز ہونے والی فلموں میں سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی بے بی لیشیئس بھی شامل ہے۔ اس فلم کے پریمیر کے موقع پر شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ اور فلم کی ہیروئین سائرہ یوسف،شہروز کی موجودہ اہلیہ صدف کنول کے گلے لگ گئیں۔ ویڈیو دیکھیں

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل صدف کنول جو اپنے شوہر کی فلم کی تقریب میں شرکت کے لئے آئی ہیں۔ سب سے ملاقات کرتی ہیں اور سائرہ سے بھی اچھی طرح ملتے ہوئے ان کے گلے لگ جاتی ہیں۔

اس ویڈیو پر مداحوں کا کہنا ہے کہ انھیں یہ منظر دیکھ کر یقین نہیں آرہا کیونکہ صدف سے پہلے سائرہ،شہروز کی بیوی تھیں۔ ان دونوں کا اتنی محبت سے ایل دوسرے سے ملنا سمجھ سے باہر ہے۔ جبکہ کچھ لوگ سائرہ کو پروفیشنلزم کے لئے سراہ رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں شہروز کے والد اور مشہور اداکار بہروز سبزواری بھی اپنے خاندان کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ بہروز، سائرہ کو آج بھی اپنی بیٹی مانتے ہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts