اب نہ کام ہیں اور نہ پیسے۔ یہاں رک کر کیا کروں۔ ذہنی تناؤ کا شکار ہوں اس لئے انڈیا چھوڑ دیا ہے اور کینیڈا میں رہتا ہوں“
یہ کہنا ہے “کوئی مل گیا“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار رجت بیدی کا جنھوں نے زیادہ تر منفی کردار ادا کیے لیکن اپنی جاندار اداکاری کے باوجود بالی وڈ میں کوئی خاص جگہ نہ بنا سکے اور بالآخر ناکام ہو کر ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
چند دن پہلے بھارت کے ایک نامور چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے رجت نے اس بات کا انکشاف کیا کہ اگرچہ ان کی فلم “کوئی مل گیا“ ایک میگا ہٹ فلم تھی لیکن ان پر عکس بند ہوئے مناظر فلم میں اچانک کاٹ دیے گئے جس کی وجہ سے ان کا کردار جاندار ہونے کے باوجود کوئی تاچر چھوڑنے میں ناکام ہوگیا اور انھیں کام بھی نہیں ملتا تھا اسی وجہ سے وہ اداکری چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔
رجت کا کہنا تھا کہ "میری سب سے بڑی مایوسی یہ تھی کہ جب 'کوئی مل گیا' ریلیز ہوئی تو فلم بنانے والوں نے مجھے فلم کی تشہیر کا حصہ بننے سے مکمل طور پر روک دیا۔ میں بہت مایوس ہوا کیونکہ ایک اداکار کے طور پر ہماری بھی کچھ امیدیں ہوتی ہیں۔ ان سب باتوں نے مجھے دلبرداشتہ اور شدید ڈپریشن میں مبتلا کردیا ہے“