کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑنے والا ڈرامہ تیرے بن اب اپنے اختتام کو پہنچا۔ بدھ کے روز اس کی آخری قسط آئے گی جس کا انتظار 8 ملکوں کے لوگوں کو بے صبری سے ہے۔ بہرحال اس ڈرامے میں کام کرنے کے لیے میرب اور مرتسم نے کتنے پیسے لیے یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔
مختلف پاکستانی یوٹیوب چینلز اور میڈیا پورٹلز کی رپورٹ کے مطابق، کامیابی کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار وہاج علی نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں کام کرنے کے لیے ڈھائی لاکھ روپے ایک قسط کا معاوضہ وصول کیا۔
اسی طرح اداکارہ یمنیٰ زیدی کے بارے میں سنا ہے کہ وہ ڈرامے کی ایک قسط میں کام کرنے کے لیے 2 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔
اس طرح وہاج نے تیرے بن کی 58 قسطوں سے کم و بیش 1 کروڑ 45 لاکھ سے بھی زائد معاوضہ حاصل کیا جبکہ یمنیٰ نے 1 کروڑ 16 لاکھ کا معاوضہ کمایا۔