بالی وڈ کنگ سمجھے جانے والے شاہ رخ خان کے ساتھ لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کنگ خان کے ساتھ حادثہ شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ایک پروجیکٹ کے سلسلے میں لاس اینجلس میں تھے جب شوٹنگ کے سیٹ پر ان کا ایک معمولی حادثہ پیش آیا۔ اگرچہ چوٹ بہت زیادہ نہیں آئی لیکن ذرائع کے مطابق ان کی ناک پر چوٹ لگی تھی اور تھوڑا سا خون بھی بہہنے لگا ۔ البتہ فوری طبی امداد ملنے کے بعد شاہ رخ خان ناک کی سرجری کروا کر ممبئی واپس آگئے۔
'پٹھان' کی کامیابی کے بعد شای رخ خان جلد ہی 'جوان' اور 'ڈنکی' نامی فلموں میں نظر آئیں گے۔