اگر یہ فلمیں نہ ملتی تو میں اسٹار نہ بنتا۔۔ شاہ رخ خان کی ٹھکرائی ہوئی وہ 4 فلمیں کون سی ہیں جنھوں نے عامر خان کو سوپر اسٹار بنا دیا؟

image

کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ قسمت دروازے پر دستک تو دیتی ہے لیکن انسان غلط فیصلہ کرتے ہوئے دستک کو سنا ان سنا کردیتا یے۔ ایسا ہی ہوا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ جنھوں نے یہ غلطی ایک بار نہیں 4 بار دہرائی۔

یوں تو شاہ رخ خان بالی وڈ کے بادشاہ ہیں لیکن ماننے والے عامر خان کو ان سے بہتر اداکار مانتے ہیں۔ اس بات کی وجہ وہ فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے ٹھکرانے کے بعد عامر خان کو ملیں جس میں ان کی اداکاری نے اپنا لوہا منوایا۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو ان ہی فلموں کے بارے میں بتائیں گے۔ نام سن کر آپ بھی چونک جائیں گے۔

تھری ایڈیٹس

انجینئرنگ کالج کے تین دوستوں کی کہانی پر مشتمل یہ فلم نوجوانوں میں کافی مقبول ہوئی لیکن شاید ہی اس حقیقت سے لوگ واقف ہوں کہ یہ فلم عامر سے پہلے شاہ رخ کو آفر ہوئی تھی البتہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے شاہ رخ نے اس فلم میں اداکاری سے معذرت کرلی تھی۔

رنگ دے بسنتی

بھارت کی یادگار ترین فلم رنگ دے بسنتی میں آر مادھون (پائلٹ) کا کردار شاہ رخ خان کو دیا جارہا تھا جس کو کرنے سے شاہ رخ نے اس لئے انکار کردیا کیونکہ وہ عامر خان کے سامنے نسبتاً چھوٹا کرداد نہیں ادا کرنا چاہتے تھے۔

لگان

آسکر کے لئے جانے والی یہ مشہور زمانہ فلم بھی پہلے شاہ رُخ خان کو آفر ہوئی تھی لیکن چونکہ ان کے پاس وقت نہیں تھا اس لئے یہ فلم بھی عامر خان کو دے دی گئی جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

تلاش

سسپنس سے بھرپور فلم تلاش کی ڈائریکٹر ریما کاگتی نے عامر خان سے پہلے شاہ رخ خان کو اس کردار کی پیشکش کی لیکن اس وقت اُنہیں سسپنس تھرلر فلم میں کرنے کے بارے میں خود پر پوری طرح اعتماد نہیں تھا، اس لیے انہوں نے اس کردار کو ادا کرنے سے انکار کر دیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts