بالی ووڈ میں سالوں سے نام بدلنے کا رواج چلا آرہا ہے جو آج بھی قائم ہے۔ آپ نے بھی کئی بار سنا ہوگا کہ اداکار انڈسٹری میں آنے سے پہلے اپنا نام تبدیل کر لیتے ہیں، اسکی کئی ساری وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن زیادہ تر اداکار دو وجوہات کی بناء پر اپنا نام بدلتے ہیں۔
پہلی یہ کہ ان کے نام سے پہلے ہی کوئی اداکار مشہور ہوچکا ہو یا پھر علمِ نجوم کی وجہ سے کہ فلاں نام آپ کو کامیابی دلوا سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی چند معروف بالی ووڈ ایکٹرز کے بارے میں بتائیں گے جو اپنا نام تبدیل کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔
ٹائیگر شروف:
ٹائیگر شراف کا اصل نام جے ہیمنت شروف ہے جبکہ ٹائیگر ان کا "پیٹ نیم" نام ہے، ان کے والد جیکی شروف انہیں پیار سے ٹائیگر پکارتے تھے۔
کیارا اڈوانی:
انڈسٹری میں آنے سے پہلے کیارا اڈوانی کا نام عالیہ اڈوانی تھا۔ تاہم انہوں نے سلمان خان کے مشورے کے بعد اپنا نام بدل کر کیارا رکھ لیا۔
آیوشمان کھرانہ:
آیوشمان کھرانہ کا اصل نام نشانت کھرانہ تھا، تاہم انڈسٹری میں آتے ہی آیوشمان کھرانہ رکھ دیا۔
سلمان خان:
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کا اصل نام عبدالراشد خان ہے اور انہوں نے بالی ووڈ میں قدم جمانے سے قبل اپنا نام تبدیل کیا تھا۔
شلپا شیٹی:
شلپا شیٹی اپنے بالی ووڈ ڈیبیو سے پہلے اشونی شیٹی تھیں۔ انہوں نے اپنا ماڈلنگ کیریئر شروع کرنے سے پہلے اپنے نجومی کے مشورے کے بعد اپنا نام تبدیل کیا۔
سیف علی خان:
سیف علی خان کا اصل نام اس وقت معلوم ہوا جب کرینہ کپور سے ان کی شادی کا سرٹیفکیٹ آن لائن وائرل ہوا۔ ان کا حقیقی نام ساجد علی خان ہے۔
سنی دیول:
سنی دیول کا اصل نام اجے سنگھ دیول ہے لیکن اداکار نے اپنے عرفی نام یعنی سنی کے ساتھ انڈسٹری میں پہچان بنانے کا فیصلہ کیا۔
تبو:
اداکارہ تبو کا پورا نام تبسم ہاشمی خان ہے، جو بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ انہوں نے بھی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے پہلے اپنا نام تبدیل کرلیا تھا۔
اجے دیوگن:
اجے دیوگن کا اصل نام وشال دیوگان ہے۔ انہوں نے ہندسوں کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ کنیت کے ہجے کو 'دیوگان' سے 'دیوگن' کر دیا۔
امیتابھ بچن:
بالی ووڈ کے شہنشاہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کا اصل نام انکلاب سریواستو ہے، مشہور شاعر سمترانندن پنت نے ان کا یہ نام تجویز کیا جس نے ان کی تقدیر بدل دی۔
ریکھا:
امیتابھ کی طرح ریکھا کا بھی اصل نام کچھ اور ہے، ان کا پورا نام بھانوریکھا گنیشن ہے۔ ایک پیچیدہ نام کی وجہ سے انہوں نے اپنے اسکرین کا نام بدل کر سادہ سا نام ریکھا رکھ لیا۔
پریتی زینٹا:
پریتی زینٹا کے نام سے مشہور ڈمپل گرل کا اصل نام پریتم سنگھ زینٹا تھا۔ انہیں اپنا نام مردانہ محسوس ہوتا تھا اسلیئے بالی ووڈ میں آنے سے پہلے بدل دیا۔
اکشے کمار:
اکشے کمار کا اصل نام راجیو ہری اوم بھاٹیہ ہے۔ انہوں نے کمار گورو کے کردار سے متاثر ہوکر اپنا نام تبدیل کیا۔