اب زندگی کا پردہ گرنے والا ہے اور موت کی ۔۔ اداکار شکیل نے مرنے سے پہلے ڈائریکٹر کو فون پر کیا کہا جو کچھ ہی دنوں میں وہ زندگی کی بازی ہار گئے؟

image

پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمال یوسف عرف شکیل احمد شکیل یوسف 29 جون 2023 کو 85 برس کی عمر میں کراچی میں عید الضحٰی کے روز انتقال کرگئے تھے۔ ان کیموت کے بعد شوبز شخصیات نے غم کا بھی اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔ وہ لوگ جنہوں نے شکیل ساب کے ساتھ کام کای وہ ان کو یاد کرکے آج بھی ان کی خدمات کو سراہ رہے ہیں۔ وہیں شکیل صاحب کے دوست اور معروف ڈائیرکٹر و ہدایتکار احتشام الدین نے ان کے ساتھ کی آخری فون کال کی تفصیلات شیئر کردیں۔

شکیل صاحب نے احتشام الدین کو فون کیا اور کہا کہ میں ایک ڈرامہ بنانا چاہتا ہوں اور میرے خیال سے اس ڈرامے میں اپنی تاریخی پرفارمنس دنیا چاہتا ہوں۔ ڈرامے کا اسکرپٹ انور مقصود فائنل کررہے ہیں اور میری یہ خواہش ہے کہ اسے آپ (احتشام) ڈائریکشن دیں۔

ڈائریکٹر نے اپنی پوسٹ میں آگے لکھا کہ مرحوم اداکار کی پیشکش پر میں فوری راضی ہوگیا اور انہوں نے شکیل یوسف کو بتایا کہ اس ڈرامے کو ہدایت کاری دینا ان کیلئے اعزاز ہوگا۔ اداکار شکیل نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں، میں ایک اداکار ہوں، میں پرفارم کرنا جانتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ کب شائقین تعریف میں تالیاں بجاتے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میری آخری پرفارمنس یادگار رہے جو ہمیشہ قائم رہے۔ لیجنڈری اداکار اپنے ڈرامے کیلئے بہت پوجوش تھے اور ان کی آواز سے محسوس نہیں ہوتا تھا کہ وہ دنیا چھوڑنے والے ہیں۔ ہم انور مقصود صاحب کے پاس نہ جا سکے، ان کا کردار یادگار نہ بن سکا اور ان کی خواہش پوری نہ ہوئی۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts