پاکستان میں کس قدر ٹیلنٹ موجود ہے اس کا انداذہ گلوکار کیفی خلیل کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل کے گیت “کہانی سنو“ نے جہاں پاکستانی سامعین کے کانوں کو حیران کردیا وہیں بھارت اور اب بنگلہ دیش میں بھی دھوم مچا دی ہے۔
اس وقت انٹرنیٹ پر بنگالی گلوکارہ انکیتا بھٹا چاریہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کیفی خلیل کا گیت گنگنا رہی ہیں۔ دیکھیں
واضح رہے کہ گلوکارہ انکیتا بھٹا چاریہ بھارتی رئیلٹی شو ’زی بنگلا سارے گاما پا 2019‘ کی فاتح تھیں جبکہ اس سے پہلے یہ گیت پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ، ڈچ گلوکارہ اور آیوشمان کھرانا اور جوبین نوٹیال بھی گا چکے ہیں البتہ کوئی بھی اس گیت کو اس انداز اور درد میں نہیں گا سکا جو کیفی خلیل کی آواز میں ہے۔