ہاکستان کی سابقہ مشہور اداکارہ اور معین خان کی بہو مریم انصاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ خبر ان کے شوہر اویس خان نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے شئیر کی ہے۔
واضح رہے اویس خان، پاکستان کے سابق کھلاڑی اور معین خان اکیڈمی کے مالک معین خان کے صاحبزادے اور اعظم خان کے بھائی ہیں۔ اویس خان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد معین خان دادا اور موجودہ وکٹ کیپر اعظم خان چچا بن گئے۔
جبکہ مریم انصاری مشہور اداکار علی انصاری کی بہن ہیں اور اداکارہ صبور علی کی نند بھی ہیں۔ مریم انصاری کی بیٹی کا نام عمایا خان رکھا گیا ہے۔