پرویز خٹک کی ٹوئٹر پروفائل پر اب بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا موجود

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک کی ٹوئٹر پروفائل پر اب بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا موجود ہے۔

پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے مطابق نوٹیفیکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

عمر ایوب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز خٹک کو 21 جون کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے سے متعلق بات علم میں آنے کے بعد نوٹس کا جواب 7 روز میں مانگا گیا تھا، جس کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔

پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے کے باوجود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت پرویز خٹک نے کوور فوٹو پر پی ٹی آئی کا جھنڈا لگا رکھا ہے۔ صرف یہی نہیں پرویز خٹک کی پروفائل کے بائیو کے مطابق وہ اب بھی پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پہلی بھی مذمت کر چکا ہوں، اللہ کرے دوبارہ ایسا نہ ہو۔

پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت سیاسی ماحول بہت خراب ہے میرا چلنا بہت مشکل ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US