نواز شریف کو لینے لندن جاوں گا، وفاقی وزیر ایاز صادق

image

چیئرمین پارلیمانی کمیٹی انتخابی اصلاحات اور وفاقی وزیر ایاز صادق نے کہا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو لینے لندن جائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سے متعلق اپنی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آجائیں گے۔ ستمبر میں آنے کے بارے میں ابھی کچح کہہ نہیں سکتا۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو موجودہ حکومت کی مدت ختم ہوجائے گی۔ مدت ختم ہونے کے بعد ایک منٹ بھی ہماری حکومت نہیں رہے گی۔

خیال رہے کہ اسے سے قبل سعودی عرب میں نواز شریف کی زیر قیادت پارٹی بیانیے پر مشاورت کی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق بیانیے میں ن لیگ کے سابقہ ادوار کے ترقیاتی منصوبوں کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی حکومت ختم کرنے کی مبینہ سازش کا بھی بیانیہ بنایا جائے گا۔ مہنگائی میں پی ٹی آئی حکومت کے کردار اور اہم وجوہات کو سامنے لایا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US