پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال برباد کئے ، چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہیں کیا ، شہباز شریف

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت نے چور ڈاکو کی گردان کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے 4 سال بربا د کئے۔

وزیرِاعظم نے ملتان میں  زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کے دورے کے موقع پر کہا کہ  جو لوگ چیئرمین پی ٹی آئی کو کندھوں پر بٹھا کر لائے تھے، وہ ان کی حکومت سے یہ اسپتال مکمل کرواتے، اب اس اسپتال کی تعمیر انشاءاللہ 30 ستمبرتک مکمل ہو گی ۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ  گزشتہ حکومت نے ہسپتالوں کو فنڈ جاری نہ کر کے بربادی کی،  4 سال شدید غفلت برتی گئی ، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں انتقامی سیاست کی وجہ سے انسانی خدمت کو روکا گیا، عوامی مفادات کے منصوبوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری حکومتیں ختم نہ کی جاتیں اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار میں نہ لایا جاتا تو پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہوتا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US