اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی رہنما عون چوہدری نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے ارکان کو حکومتی عہدوں سے الگ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی پی پی میں شامل عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال حکومتی عہدوں پر بھی فائز تھے۔