استحکام پاکستان پارٹی کا عام انتخابات عقاب کے نشان پر لڑنے کا اعلان

image

استحکام  پاکستان پارٹی نے عقاب کے نشان پرعام انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے استحکام پاکستان پارٹی رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائے گی ۔

ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔

واضح  رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US