شفیق بہت جلدعدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف بطورگواہ پیش ہوگا، حسن ایوب

image

سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے توشہ خانہ کیس کے حوالےسے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ گھڑی کی جو توشہ خانہ میں ادائیگی ہو ئی ہےوہ شفیق لے کر آیا ہے ۔   

ہم نیوز کے پروگرام ” پاور پولیٹکس ود عادل عباسی ” میں  حسن ایوب نےگفتگو کے دوران کہا ہےکہ میں شفیق سے ابھی ڈیڑھ دو ماہ پہلے دبئی میں مل کر آیا ہوں۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا ہے کہ شفیق کہتے ہیں کہ گھڑی میں نے لی ہی نہیں ہےجبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں یہ گھڑی شفیق نے لی ہے.

حسن ایوب نے کہا ہے کہ شفیق بہت جلدعدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف بطورگواہ پیش ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US