سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف آنے والے وقت میں مشکل آسکتے ہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ ” میں مبشر لقمان نے کہا ہےکہ چیف جسٹس صاحب ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں پانچ اہم کیسز کے فیصلے دیے ہیں،جو فیصلے دیے گئے ہیں وہ سب شارٹ فیصلے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ابھی تک چیف جسٹس نے ان کا تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا وہ یہ فیصلہ اپنی ریٹائرمنٹ سے دو چار دن پہلے دیں گے۔
مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اگر چیف جسٹس اُس وقت یہ فیصلے دے دیتے ہیں تو شہباز شریف کے پاس نہ تو اپنی کابینہ ہو گی اور نہ پارلیمنٹ ہو گا کہ وہ فوراً کوئی نیا لا بنا کر اس کو رول آئوٹ کر سکیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلے آجاتے ہیں تو پھر نواز شریف اور شہباز شریف مشکل میں آسکتے ہیں ۔