سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف 35 سٹیں نکال سکے گی ۔
ہم نیوزکے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں مبشر لقمان نے کہا کہ میں بہت بڑی پیشگوئی کرنے لگا ہوں کہ تحریک انصاف کی 50 سے سیٹیں کم ہوئیں تو پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد پاکستان پیپلز پارٹی سے ہو گا۔
انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو پی ٹی آئی کو بین کرنے کا نہیں بول رہی، وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور وقت پر الیکشن مانگ رہے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ان کا بینفشری پیپلز پارٹی ہی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی ان کی گورننس اور اور بہت چیزوں کی وجہ سے سیاسی موت نظر آرہی ہے۔