اپریل سے جون تک ملک میں دہشت گردی کے 176 مختلف واقعات رپورٹ

image

ملک بھر میں رواں سال اپریل سے جون تک دہشت گردی کے 176 مختلف واقعات رپورٹ ہوئے، ان 3 ماہ میں دہشتگرد حملوں میں 284 افراد جاں بحق جبکہ 291 زخمی ہوئے۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز پاکستان کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تین ماہ کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اموات کی تعداد میں 21 فیصد تک کمی آئی۔ سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 111 دہشتگرد حملوں میں 195 افراد جاں بحق جبکہ 142 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں 44 دہشتگرد حملوں میں 73 افراد جاں بحق اور 59 زخمی ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب میں 10 دہشتگرد حملوں میں 9 افرادجاں بحق، 4 زخمی ہوئے۔

سندھ کی بات کی جائے تو رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں دہشتگردی کے 6 واقعات سامنے آئے جن میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشتگردی کے 121 واقعات میں سیکیورٹی اہلکار گزشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ سیکیورٹی اور حکومتی اہلکاروں کے خلاف 75 حملوں میں 103 جاں بحق اور 174 زخمی ہوئے۔

اسی طرح تین ماہ میں شہریوں کے خلاف رونما ہونے والے 46 واقعات میں 62 افراد جان کی بازی ہار بیٹھے جبکہ 99 زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں کے خلاف 55 سیکیورٹی آپریشنز میں 119 ہلاک اور 18 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پچھلے سال دہشتگردی کے واقعات میں 286 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ رواں سال کے 6 ماہ میں دہشتگردی کے واقعات میں 267 اہلکار شہید ہوئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US